منڈی بہاؤالدین:مسیحی گھروں کو جلانے کی دھمکی، پولیس کی بھاری نفری تعینات
Read in English - Mandi Bahauddin: Heavy contingent of police deployed after fanatics threatened to torch Christian’s houses.
پنجاب کے ضلع منڈی بہا ؤالدین(آن لائن)کے علاقے چک 44میں مسیحیوں کو دی جانے والی دھمکیوں کا وفاقی منسٹر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے نوٹس لیا۔ مسلم لیگ ’ن‘کے راہنما سینیٹر کامران مائیکل نے مقامی حکام کو ہدایات کیں کہ کسی قسم کے نقصان کو روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے چک 44میں پولیس کی نفری تعینات کرنے کی ہدایات دیں۔
خبرنشرہونے کے بعد جلد ہی کامران مائیکل نے مقامی ڈی۔پی۔او، آر۔پی۔او کو ہدایات دیں کہ مقامی مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان تصادم یا جھڑپوں سے بچنے کیلئے فوری کاروائی کی جائے۔ جس کے بعد پولیس دستوں کوتعینات کردیا گیا اور ہدایت کی کہ چک44کے مسیحیوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے بعد علاقے کے مسیحی محفوظ رہے۔
یہ واقع پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤ الدین ،تھانہ گوجرہ کے قریبی ایک گاؤں چک 44میں پیش آیا۔شدت پسندوں نے انتقام کی خاطرمقامی مسیحیوں کے گھروں کو آگ لگا دینے کی دھمکی دی کیونکہ مقامی مسیحی پرعمران مسیح پر توہینِ رسالت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ شدت پسندوں نے فتوا جاری کیا کہ اس مسیحی شخص کو سزا دی جانی چاہیے۔
شدت پسندوں نے سات مئی7MAY2016کو جمعہ کی نمازکے بعد چک44کے تمام مسیحیوں کے گھروں کو جلا دینے کی دھمکی دی۔اس پر مسیحیوں نے حکام اور ملک کے راہنماؤں پر زور دیا کہ ان کی حفاظت کیلئے کاروائی عمل میں لائی جائے.
منڈی بہاؤالدین:مسیحی گھروں کو جلانے کی دھمکی، پولیس کی بھاری نفری تعینات
Reviewed by MeltyMag
on
5/08/2016 04:30:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: