لاہور: مسیحی راہنماؤں کی نوازشریف کے حق میں ایک ریلی منعقد
مسیحی راہنماؤں(آن لائن)نے8مئی بروز اتوار کو لاہور شہرمیں قومی یکجہتی ریلی نکالی۔ یہ ریلی وفاقی صدر برائے پورٹس اینڈ شپنگ اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کے راہنما سینیٹر کامران مائیکل کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔مسیحی برادری کے نامور لیڈران نے اس ریلی میں شرکت کی اوروزیراعظم نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔
ریلی کاآغاز قدافی سٹیڈیم سے کیا گیااور اختتام لبرٹی چوک پر ہوا، ریلی کے شرکاؤزیرِاعظم نوازشریف کی حمایت میں’قدم بڑھاؤ نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں‘کے نعرے بلند کررہے تھے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے اقلیتی سینیئر نائب صدر سلیم رحمت سندھو ،رکن پنجاب اسمبلی شہزاد منشی،شکیل کھوکھر،میری گِل،انجم چوہدری اور دوسرے کئی لوگ بھی حاضرتھے۔
اس موقع پر کامران مائیکل نے زوردیا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ پیدا کرنیکی کوشش کرنیوالے ناکام ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی ایک ملک گیراقلیتی کنونشن منعقد ہوگی اور وزیرِاعظم اس کنونشن میں اقلیتوں سے خطاب کریں گے۔
لاہور: مسیحی راہنماؤں کی نوازشریف کے حق میں ایک ریلی منعقد
Reviewed by MeltyMag
on
5/12/2016 07:59:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: