کامران مائیکل نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کی وزارت سنبھال لی
مسیحی سیاستدان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن سینیٹر کامران مائیکل نے انسانی حقوق کی وزارت سنبھال لی۔ اس سے پہلے وہ پورٹس اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر تھے، اب انکی جگہ میر حاصل بازینجو اس عہدے کو سنبھال رہے ہیں۔
کامران مائیکل ایم۔ایل مائیکل کے بیٹے ہیں اور ایک ممتاز مسیحی راہنما ہیں۔ مارچ 2012 میں کامران مائیکل نے ایک سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے 2013کے الیکشن میں جیتنے کے بعد 7 جون 2013 کو انہوں نے وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی۔ اب کامران مائیکل وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ کامران مائیکل نے 2001 سے 2002 تک ضلعی اسمبلی لاہور کے رکن کے طور پر بھی کام کیا،2002 کے جنرل الیکشن میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے اقلیتی غیر مسلم ممبر کے طور پر بھی منتخب ہوئے۔
کامران مائیکل نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کی وزارت سنبھال لی
Reviewed by MeltyMag
on
5/22/2016 10:11:00 AM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: