تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

فلم مالک پر اچانک پابندی انصاف کے منافی ہے:سندھ ہائیکورٹ


کراچی (میڈیا نیوز)سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے فلم ’مالک‘ پرپابندی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کوجواب داخل کرنے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت دیدی۔
Pakistani Movie MAALIK poster
 ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلیمان طالب الدین نے موقف اختیار کیا کہ انہیں متعلقہ حکام سے ہدایات لینا ہیں۔عدالت نے پابندی کے خلاف حکم امتناع کی درخواست موخر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے یہ فلم نہیں دیکھی اسلئے دوسرے فریق کا موقف سنے بغیر کوئی حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے آبزرویشن دی کہ شوکاز کے بغیر اچانک کاروائی کرنا انصاف کے فطری اصول کیخلاف ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فلم ’مالک‘کا سکرپٹ2002میں لکھا گیا اور شوٹنگ دسمبر2014میں شروع کی گئ۔ فلم نظریہ پاکستان اور اسلام سے متصادم نہیں۔
یاد رہے پابندی سے قبل فلم 3ہفتوں تک سینما گھروں میں دکھائی جاتی رہی اور فلم بینوں میں خاصی مقبولیت بھی حاصل کرتی رہی.فلم کی شوٹنگ کیلئے پاکستان کی سپیشل فورسز کی جانب سے ٹینک اور آرٹلری ہتھیاروں جیسا بھاری اصلحہ بھی فلم ’مالک‘ کے پرڈیوسر کو دیا گیا.
PTI's Chairman IMRAN Khan's Tweet, after banning MAALIK movie
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/726010571276075013
تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلم ’مالک‘پر پابندی غیر جمہوری اور غیرمعقول ہے۔ فلم پر پابندی لگا کر عوام کو اشرافیہ کی کرپشن دیکھنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

فلم مالک پر اچانک پابندی انصاف کے منافی ہے:سندھ ہائیکورٹ Reviewed by MeltyMag on 5/07/2016 10:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.