نادرا: مذہب کے خانے میں عیسائی کی جگہ مسیحی لکھا اور پکارا جائے,نوٹیفیکیشن جاری
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مسیحیوں کیلئے مذہب کے خانہ میں عیسائی کی جگہ مسیحی لکھنے اور پکارنے کے آرڈر جاری کردیئے۔ سرکاری نوٹیفیکیشن رکن پنجاب اسمبلی شکیل آئیون کھوکھر کی کوشش سے جاری ہوا۔
لاہور: دیوان بہادر ایس پی سنگھا ایوارڈ تقریب کا انعقاد
رکن پنجاب اسمبلی شکیل آئیون کھوکھر نے نادرا کے ہیڈکوارٹر آفس اسلام آباد کے ڈائریکٹر محمد جاوید اقبال کو درخواست دی کہ مذہب کے خانے میں پاکستان کی مسیحی برادری کیلئے عیسائی کی جگہ مسیحی لکھا اور پکارا جائے۔مزید نادرا کے ڈائریکٹر نے تمام سرکاری اداروں کو مسیحیوں کیلئے عیسائی کی جگہ مسیحی لکھا جانے کا حکم دے دیا،تمام اداروں کو مسیحیوں کو مسیحی کہہ کربلانے کا حکم دیدیا۔
پنجاب میں مسیحی لڑکیوں کے اغوا،جبری مذہب تبدیلی کے 18 واقعات
سرکاری سطح پر مسیحی برادری کو مذہب کے خانہ میں عیسائی کی جگہ مسیحی لکھنے اور پکارنے کا مطالبہ کافی دیر سے کیا جارہا تھا۔ جو کہ شکیل آئیون کھوکھر ایم۔پی۔اے نے پورا کردیا۔
نادرا: مذہب کے خانے میں عیسائی کی جگہ مسیحی لکھا اور پکارا جائے,نوٹیفیکیشن جاری
Reviewed by MeltyMag
on
5/13/2016 08:22:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: