سانحہ گلشن اقبال لاہور کی ایک اور زخمی مسیحی خاتون جان کی بازی ہارگئی
لاہور (نوائے مسیحی) 55 سالہ طاہرہ بی بی نامی مسیحی خاتون جنرل ہسپتال لاہور میں بطور نرس کام کررہی تھیں۔
پارک میں ہونیوالے دھماکے کے میں طاہرہ بی بی شدید زخمی ہوگئی تھیں، جنہیں لاہور کے جناح ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا تھا۔ ہسپتال میں انکا علاج اور دیکھ بھال کی جارہی تھی،تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک ماہ اٹھارہ دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں۔
یاد رہے لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ایسٹر کی شام کودھماکا ہوا ،جسکی ذمہ داری دہشتگردوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ہدف مسیحیوں کو نشانہ بنانا تھا۔ دھماکے میں80افراد کے جاں بحق ہونیکی اطلاعات میڈیا پر آچکی ہیں،جبکہ 300کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔
سانحہ گلشن اقبال لاہور کی ایک اور زخمی مسیحی خاتون جان کی بازی ہارگئی
Reviewed by MeltyMag
on
5/16/2016 10:29:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: