متحدہ عرب امارات نے عراقی مسیحی مہاجرین کیلئے مدد بھیج دی

اردن میں مقیم عراقی مسیحی پناہ گزینوں کیلئے متحدہ عرب امارات نے مدد بھیجی۔ جمعرات 19 مئی 2016 کو (آن لائن) متحدہ عرب امارات کے اردن میں موجود سفیرنے مقامی مسیحی لیڈران اور عراقی مسیحی پناہ گزین مہاجرین سے ملاقات کی۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر بلال بدر کی جانب سے 11 عراقی مسیحی خاندانوں کو مدد پہنچائی گئی،یہ عراقی مسیحی مہاجرین اس وقت اردن کے دارالحکومت عمان کے ایک گرجا گھر میں پناہ لئے رہ رہے ہیں۔

فادر رفعت بدر نے اس موقع پرحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ان عراقی مسیحی خاندانوں کو کرائے کے گھروں میں منتقل کرنیکی سہولت ’ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آف یونائیٹڈ عرب امریٹس‘ کی کوششوں، جدوجہد اور ماہانہ دی جانیوالی مالی مدد سے ہی ممکنہ طور پر دی جاسکی.
متحدہ عرب امارات نے عراقی مسیحی مہاجرین کیلئے مدد بھیج دی
Reviewed by MeltyMag
on
5/24/2016 10:23:00 AM
Rating:

کوئی تبصرے نہیں: