تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

کسی گرجا گھر یا مذہبی مقام کو نقصان نہیں پہنچایا جائیگا:شہبازشریف


Read in English - The Orange Line Metro Train Project fuss: No mosque or church would be damaged says CM.


وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واضح کردیا کہ کسی گرجا گھر یا مسجد کو اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی وجہ سے نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی میں 18  مئی کو بیان میں کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین ایک غیرمعمولی منصوبہ ہے۔ انہوں نے چوبرجی میں موجود شالیمار باغ اور دیگر تاریخی مقامات جن میں مسیحی گرجا گھر بھی شامل ہیں انکی مسماری کی بھی بات کی۔
اس بارے میں صفائی پیش کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ بھارت میں میٹرو ٹرین پروجیکٹ کیلئے مندروں کو مسمار کیا گیا،ملیشیاء میں ایک مسجد کی وضو کیلئے بنائی جانیوالی جگہ کو بھی میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے مسمار کردیا گیا۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں بننے والے اس میٹرو ٹرین پراجیکٹ میں کسی مسجد یا گرجا گھر کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا،مزید انہوں نے کہا کہ کسی تاریخی مقام کو بھی اس پراجیکٹ کی تکمیل کی خاطرمسمار نہیں کیا جائیگا اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچایا جائیگا۔
Churches porperty expropriated by the Lahore Orange Line Metro Train Project
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان کے بیان کے مطابق سینٹ پال پریسبٹیرین چرچ اور سینٹ اینڈریو چرچ کی کچھ جگہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے درکار ہے۔ اسی سلسلے میں 4 مئی 2016 کو پنجاب حکومت کے تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کیطرف سے جاری ہونیوالے ہینڈ آؤٹ کے مطابق یہ صاف اعلان کیا تھا کہ سینٹ پال پریسبٹیرین چرچ لاہور کی 18مرلہ جگہ جبکہ باؤنڈری وال کی 18 میٹر جگہ اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کیلئے درکار ہے،اس زمین پر چرچ بحال نہیں کیا جائیگا۔ مزید سینٹ اینڈریو چرچ لاہور کی قریب 1.5کنال جگہ اور 60 میٹر باؤنڈری وال کی جگہ بھی لاہور میٹرو اورنج لائن ٹرین کیلئے درکار ہے ۔

کسی گرجا گھر یا مذہبی مقام کو نقصان نہیں پہنچایا جائیگا:شہبازشریف Reviewed by MeltyMag on 5/20/2016 10:20:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.