تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

لاہور:پولیس کی مسیحی لڑکی کے اغوا کاروں کو پکڑنے اور جلد بازیابی کی یقین دہانی

Christian Girl Abducted From Bahar Colony Lahore Pakistan by 3 unknown men

Read In English - Lahore: Police hooks abductors of Christian girl, promising her recovery as soon as possible.
تفصیلات کیمطابق(آن لائن)لاہورپولیس نے اغوا ہونیوالی مسیحی لڑکی مریم مشتاق کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مسیحی لڑکی مریم مشتاق کو لاہورکے علاقے بہار کالونی سے اغوا کیا گیا تھا،جلد ہی یہ خبر مقامی مسیحی کمیونٹی میں پھیل گئی۔ مسیحی برادری نے فیروزپور روڈ لاہور پر احتجاج کیا اور التجا کی کہ وزیرٍ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس واقعے کا نوٹس لیں اور مسیحی لڑکی کی بازیابی کے لئے اقدامات کریں۔
مریم مشتاق 24 سالہ مسیحی لڑکی ہے جسے بندوق کی نوک پر 3 آدمیوں نے اغوا کیا۔ یہ واقع لاہور کے علاقے بہار کالونی میں سینٹ تھامس سکول کے سامنے پیش آیاجب مریم مشتاق تعلیم بالغاں سنٹراپنی کلاس میں جارہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق اغوا کارسفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار میں سوار ہو کر آئے،گاڑی کا نمبر 
تھا۔ LEA 5393
تفصیلات کیمطابق اغوا کے وقت مریم کا11سالہ بھائی یوحان بھی اپنی بہن کیساتھ تھا۔ اس نے بتایا کہ آدمیوں کے چہرے ڈھکے ہوئے تھے،وہ کار سے نکلے اور مریم کو کار کے اندر گھسیٹا اور گاڑی بھگادی۔ یوحان نے مدد کیلئے چیخنا چلانا شروع کردیا،کچھ لڑکوں نے موٹرسائکلوں پر لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن تک کار کا پیچھا کیا۔ لیکن گاڑی کی رفتار 
زیادہ تیز ہونے کے باعث اس سے آگے پیچھا نہ کرسکے۔
gender based violence against Pakistani Christians
اغوا ہونیوالی مسیحی لڑکی مریم کے خاندان نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے کیلئے رابطہ کیا لیکن پولیس نے اس معاملے میں ہچکچاہٹ دکھائی۔ بعد میں مقامی مسیحیوں نے خاندان کیساتھ مل کروزیرِاعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کے سامنے ماڈل ٹاؤن میں احتجاج بھی کیا اورسڑک کو 2گھنٹے تک بلاک کردیا جسکے بعد پولیس نے نامعلوم اغواکاروں کیخلاف ایف۔آئی۔آر درج کرلی۔

لاہور:پولیس کی مسیحی لڑکی کے اغوا کاروں کو پکڑنے اور جلد بازیابی کی یقین دہانی Reviewed by MeltyMag on 5/15/2016 08:50:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.