مسیحی مرد و خواتین پر دہشگردی کی ایف آئی آر کاٹ کر بدترین تشدد کیا گیا
فیصل آباد کے علاقے کرسچن ٹاؤن میں پولیس نے (آن لائن) مسیحیوں کو چرچ کے باہر سے گرفتارکرلیا۔ یہ واقعہ 19 مئی کو فیصل آباد کے علاقے کرسچن ٹاؤن میں پیش آیا،جو کہ فیصل آباد میں رہنے والے کئی مسیحیوں کی بنیادی رہائش کی جگہ ہے۔ اس علاقے سے مسیحی افراد کو گرجا گھر کے باہر سے حراست میں لیا گیا جبکہ وہ دعائیہ تقریب میں شمولیت کے لئے گرجا گھر کے اندر جا رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار کیے جانیوالے مسیحی افراد میں پنجاب اسمبلی کی سابق رکن کمال چغتائی اور دیگر کئی افراد شامل ہیں ،گرفتار کیئے جانیوالوں میں مسیحی عورتیں بھی شامل ہیں۔ گلبرگ پولیس اسٹیشن اور کئی دوسرے پولیس تھانوں کی پولیس نفری نے مل کر فیصل آباد کے علاقے کرسچن ٹاؤن میں چھاپہ مارا۔ اس ہلچل کے بعد کرسچن ٹاؤن کے رہنے والے مسیحی پولیس کی جانب سے مزید چھاپوں کے ڈر سے علاقے سے چلے گئے۔
زیرِحراست مسیحیوں کو اس علاقے کے پاکستان کرسچن لائف منسٹریز چرچ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان مسیحیوں پر دہشتگردی کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔ پولیس نے ان گرفتار مسیحیوں کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا,رپورٹ کے مطابق پولیس نے کمال چغتائی کے خلاف دہشتگردی کے الزامات شامل کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی ہے اور ان پر بھی تشدد کیا گیا ہے۔
مسیحی مرد و خواتین پر دہشگردی کی ایف آئی آر کاٹ کر بدترین تشدد کیا گیا
Reviewed by MeltyMag
on
5/22/2016 07:21:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: