فیصل آباد:کام نہ کرنے پرمسیحی شخص کے اڑھائی سالہ بیٹے کو گولی ماردی
مالک مکان نے مسیحی شخص کے اڑھائی سالہ بیٹے کو گولی مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔اڑھائی سالہ ایان کو 3مئی بروز منگل کو گولی مار کر جاں بحق کردیا گیا۔
مسیحی خاندان سے ایک مقامی رفاہی ادارے ’دی وائس‘نے رابطہ کیااور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ قصور واروں کیخلاف یقینی ایف۔آئی۔آر، رجسٹرڈ کروائی جائیگی۔ننھے آیان کے والد سمسون مسیح نے حاجی رشید نامی ایک شخص کے گھر کام کرنے کے ماہدے پرحامی بھری۔

اس کے بعد حاجی رشید اور بشارت سمسون مسیح کے گھر پہنچے اور اندھا دھندھ فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں سمسون مسیح اور اسکے والد اسحاق مسیح شدید زخمی ہوگئے،جبکہ سمسون کا سب سے چھوٹا بیٹا اڑھائی سالہ ایان موقع پرہی دم توڑ گیا۔
اس واقعے کی ایف ۔آئی۔آر،سیکشن303،324اور34پی پی سی کے تحت پی۔ایس۔فیکٹری ایریا فیصل آباد میں درج کرلی گئی۔پولیس میڈیکل رپورٹس کا انتظار کر رہی ہے تاکہ مزید کاروائی کی جا سکے۔تاہم قاتل حاجی رشید اور بشارت دونوں کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔
فیصل آباد:کام نہ کرنے پرمسیحی شخص کے اڑھائی سالہ بیٹے کو گولی ماردی
Reviewed by MeltyMag
on
5/11/2016 12:24:00 PM
Rating:

کوئی تبصرے نہیں: