تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

نائجیریا: شور کم کرنے کے لیے 70 گرجا گھر اور 20 مساجد بند

نائجیریا کے شہر لاگوس میں حکام نے شور کم کرنے کے لیے 70 گرجا گھر اور 20 مساجد بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکام کے مطابق شہر میں گاڑیوں کے ہارن کے شور، اذان کی آواز اور چرچ میں اونچی آواز میں گانے سے شور میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حکام نے افریقہ کے اس سب سے بڑے شہر کو 2020 تک شور سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔
ریاست لاگوس میں ماحولیات کے تحفظ کے ادارے ایل ای پی اے نے مقامی افراد کی جانب سے شور کی شکایات موصول ہونے کے بعد 22 عمارتوں کو بند کر دیا تھا۔
حالیہ کریک ڈاؤن کے بعد ادارے کے جنرل مینیجر بولا شہابی نے کہا کہ ایجنسی اب لوگوں کو ٹینٹس اور ان عمارتوں میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دے گی,انھوں نے کہا کہ ’اب شور 35 فیصد کم ہوگیا ہے لیکن ابھی مقررہ ہدف جتنی کمی نہیں ہوسکی ہے۔‘ نائجیرین عوام انتہائی مذہبی ہے,شہر میں زیادہ تر آبادی مسیحی برادی کی ہے اور یہاں بہت سے چرچ موجود ہیں۔
نائجیریا: شور کم کرنے کے لیے 70 گرجا گھر اور 20 مساجد بند Reviewed by MeltyMag on 7/03/2016 11:28:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.