مسیحیت کے نام پر جادو ٹونے کرنے والوں کا محا سبہ کیا جا ئے
مسیحیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مسیحیت کا لیبل لگا کر جادو ٹونے کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے،چند شیطان صفت لوگ جادو ٹونے جیسے کاموں کیلئے مسیحی لقب استعمال کرکے بائبل کی تعلیمات کے متعلق گمراہ کن نظریات کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
مسیحیوں نے حکومت سے ایسے انتشار پسند رحجان کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے،جعلی پیر بابا اپنے نام کیساتھ مسیحی لقب لگا کر جادو ٹونہ کرنے اور کالے جادو کے اشتہارات اخبارات میں دے رہے ہیں،کئی جگہوں پر وال چاکنگ اور کئی نجی ٹی وی چینلز پر بھی انکے اشتہارات دکھائی دیتے ہیں۔ یہ سراسر بائبل مقدس کی تعلیمات کیخلاف ہیں۔
حکومتِ پاکستان سے اپیل کی جاتی ہے کہ ایسے جعلی پیروں اور عاملوں کو گرفتار کرکے سزادی جائے اور ایسے اخبارات اور ٹی وی چینلز کو متنبہ کیا جائے کہ مسیحیت یا کسی بھی مذہب کے متعلق گمراہ کن تاثر پھیلانے سے باز آئیں بصورت دیگر مسیحی لوگ ایسے جعلی پیروں کا خود محاسبہ کریں گے۔مسیحی حکومت اور متعلقہ حکام سے اس کے سدباب کی اپیل کررہے ہیں۔
مسیحیت کے نام پر جادو ٹونے کرنے والوں کا محا سبہ کیا جا ئے
Reviewed by MeltyMag
on
7/27/2016 01:25:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: