اسلام آباد: سینیٹر کامران مائیکل کی زیرِ قیادت کشمیر ریلی کا انعقاد
پاکستان کے وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی زیرِ سرپرستی کشمیریوں پر ہونیوالے ظلم وستم کیخلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا،جمعہ 22 جولائی کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے ہندوستانی فوج اور فورسز کے ہاتھوں کشمیر میں انسانی حقوق کی بری طرح تذلیل کیخلاف ایکشن کی آواز بلند کی,ریلی کے شرکاء نے سختی سے کشمیریوں کیخلاف بھارتی فورسز کی جانب سے کئے جانیوالے مظالم کی مذمت کی۔
اس ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سخت مایوسی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے حال ہی میں کشمیر میں ہونیوالی شدید قتل و غارت کیخلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور شدید نعرہ بازی بھی کی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پرکشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئیے۔
اس سے قبل پاکستانی مسیحیوں نے بھی بھارت کی جانب سے کشمیریوں پرکئے جانیوالے شدید ظلم و ستم کیخلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ اتوار 17جولائی کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کی زیرِ سرپرستی لاہور میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا،جس میں کئی مسیحیوں نے بھی شرکت کی اور کشمیریوں کے حق میں نعرہ بازی کی۔
اسلام آباد: سینیٹر کامران مائیکل کی زیرِ قیادت کشمیر ریلی کا انعقاد
Reviewed by گمنام
on
7/23/2016 03:48:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: