مزدور مسیحی کا گھر گاؤں کے وڈیروں نے مسمار کردیا،سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبور
امانت مسیح نامی مسیحی شخص (نوائے مسیحی) جو کہ قصور کے گاؤں رجی والا کا رہائیشی ہے۔ گزشتہ دنوں اس غریب مسیحی مزدور کے گھر کو مسمار کر کے قبضہ کرلیا گیا،تفصیلات کیمطابق قصور کے گاؤں رجی والا کے رہائشی امانت مسیح نے اوقاف کی پراپرٹی پر اپنا گھر تعمیر کروایا اور پانی ،بجلی کا کنکشن بھی لگوایا لیکن چند زمیندار وڈیروں کو یہ بات نہ بھائی اور امانت مسیح کو زبردستی اسکے گھر سے نکال باہو کیااور گھر کو مسمار کرکے اس جگہ پر خود قبضہ کرلیا۔ امانت مسیح 8 بچوں سمیت 20 سال سے اس گھر میں رہ رہا تھا،مگر اس کی فریادسننے والا کوئی نہیں ہے۔
امانت مسیح نے بتایا کہ گھرپر مقامی وڈیروں نے قبضہ کیا اور مسمار کردیا ہے اب میں سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبور ہوں،امانت مسیح نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسے اسکا گھر واپس دلایا جائے۔ رابطہ کیلئے 03064371530 پرفون کریں۔
مزدور مسیحی کا گھر گاؤں کے وڈیروں نے مسمار کردیا،سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبور
Reviewed by MeltyMag
on
7/02/2016 01:03:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: