تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

فرانس میں چرچ پرحملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

فرانس میں چرچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے،دہشتگردی کی اس کاروائی میں دونوں حملہ آوروں نے چرچ میں موجود عبادت گزاروں کویرغمال بنا لیا تھا اور چرچ کے فادر کو قتل کردیا۔
 ایک حملہ آور کی شناخت 19 سالہ عادل کرمیکی کے نام سے ہوگی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت 19 سالہ عبدالملک کے نام سے ہوئی ہے،تفتیش کے مطابق پولیس ایک مخبری کے بعد گزشتہ ہفتے سے ان کی تلاس میں تھی۔ حکام نے ایک حملہ آور کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا تھا،جس کے بعد یہ تصدیق ہوئی کہ یہ شخص عبدالمالک ہی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ عادل کرمیکی کے گھر سے آئی ڈی کارڈ ملا تھا جس پر عبدالمالک ہی کا نام درج ہے جس کا تعلق جنوب مشرقی فرانس میں واقع ایکس لیس بینز سے ہے۔ 
فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ دولتِ اسلامیہ(داعش) سے منسلک ان حملہ آوروں کی تصاویر اور نام شائع نہیں کریں گے کیونکہ وہ انہیں مثال بنا کرپیش نہیں کرنا چاہتے،دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کے مطابق جس کے مطابق فرانس میں چرچ پر حملہ کرنے والے یہ دونوں اس گروہ کیساتھ اپنی وفاداری کا اظہار کررہے ہیں۔ جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں یہ دونوں حملہ آور عربی بول رہے ہیں اور البغدادی سے بیعت کا اعلان کررہے ہیں۔ ویڈیو دولتِ اسلامیہ گروپ کے میڈیا ونگ اماق نیوز ایجنسی نے جاری کی ہے،یہ خبر رساں ادارہ اس سے قبل بھی اس تنظیم کی ویڈیوز اور بیانات جاری کرتا رہا ہے تاحال فرانس کی پولیس نے اس ویڈیو کی ابھی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔
فرانس میں چرچ پرحملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی Reviewed by MeltyMag on 7/29/2016 05:12:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.