زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ مسیحی بچی کے والدین کو ہرممکن قانونی ومالی مدد کی یقین دہانی
صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور وانسانی حقوق طاہر خلیل سندھو نے کہا ہے کہ حکومت زیادتی کا شکار ہونیوالی 14 سالہ مسیحی لڑکی کے ساتھ ہے, یہ واقع ضلع شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں پیش آیا جہاں 14 سالہ کمسن مسیحی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تفتیش مکمل ہوتے ہی انصاف کیا جائے گا۔

مقامی مسلم کمیونٹی نے گواہی دی کہ متاثرہ لڑکی کا خاندان اس گاؤں میں کئی سال سے پرامن طریقے سے رہ رہا ہے،ایسے واقعات نہایت غیرانسانی ہیں۔ متاثرہ خاندان سے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور وانسانی حقوق کی اس ملاقات میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت رکن پنجاب اسمبلی طارق مسیح گل بھی شامل تھے۔
زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ مسیحی بچی کے والدین کو ہرممکن قانونی ومالی مدد کی یقین دہانی
Reviewed by Unknown
on
7/16/2016 11:29:00 PM
Rating:

کوئی تبصرے نہیں: