تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

لاہور: مسیحی نوجوان کے اسلام قبول کرنے سے انکار پر اسکے دونوں بازو کاٹ ڈالے

لاہور (آن لائن) میں انتہا پسندوں نے ایک مسیحی نوجوان کو مسیحیت ترک کر کے اسلام قبول کرنے سے انکار کرنے پر اس کے دونوں بازو کاٹ دیئے۔ یہ واقع لاہو ر کے علاقے ایل ڈی اے کواٹر ایریا میں پیش آیا،اس واقعے کا شکار ہونے والے مسیحی نوجوان کا نام عقیل مسیح ہے ، اسے مذہبی جنونیوں نے اغوا کرلیا اور ذبردستی مذہب تبدیل کرانے کی کوشش کی۔
عقیل مسیح ایل ڈی اے کواٹر ایریا کے ہی ایک پیٹر ول پمپ پر ملازمت کرتا تھا،اسے کچھ لوگوں نے اغوا کرلیا۔ عقیل نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ اس پر انتہاپسندوں نے دباؤ ڈالا اورکہا کہ وہ مسیحیت کو ترک کردے اور اسلام قبول کرلے،تاہم عقیل مسیح اپنے مسیحی ایمان پر مضبوطی سے قائم رہا اور انکے بات قبول کرنے سے صاف انکار کردیا۔ انکار سنتے ہی اغواکاروں نے اس کے دونوں بازو کاٹ دیئے اور فرار ہوگئے۔
انصاف پانے کی خاطر عقیل مسیح نے اسکے ساتھ ایسا بے رحم سلوک کرنے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے آج 12 جولائی بروز منگل کوعقیل غالب مارکیٹ پولیس اسٹیشن پر حاضر ہوا،جہاں کافی میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ تاہم پولیس نے اسے میڈیا کے سامنے پیش نہیں ہونے دیا اور کسی دوسری جگہ پر لے گئے۔
لاہور: مسیحی نوجوان کے اسلام قبول کرنے سے انکار پر اسکے دونوں بازو کاٹ ڈالے Reviewed by MeltyMag on 7/13/2016 09:23:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.