تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

پاکستانی مسیحی چینل گواہی ٹی وی کی سیٹلائٹ نشریات کا آغاز

Gawahi TV Christian TV Channel Starts its Satellite Broadcast

مشہور پاکستانی مسیحی کیبل ٹی وی چینل ’گواہی ٹی وی‘ نے آج یکم جون 2016 سے سیٹلائٹ نشریات کا آغاز کردیا ہے۔ ماضی میں اسی مسیحی ٹی وی چینل ’گواہی ٹی وی‘ کے دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ بھی کیا گیا اوردفتر کو آگ لگا دی جسکی وجہ سے اس مسیحی چینل کو بھاری نقصان ہوا۔ تاہم اب پاکستانی مسیحی چینل ’ گواہی ٹی وی ‘ دنیا بھر میں اپنی نشریات سیٹلائٹ کے ذریعے نشر کریگا۔ 
گواہی ٹی وی کراچی سے شروع کیا جانیوالا مسیحی ٹی وی چینل ہے جو کہ پہلے کیبل کے ذریعے اپنی نشریات نشر کرتا تھا اب سے سیٹلائٹ کے ذریعے پوری دنیا میں اپنی نشریات نشر کریگا۔
 گواہی ٹی وی کے سی ای او ریورنڈ سرفراز ولیم نے بتایا کہ کراچی میں رہنے والی مسیحی برادری کی آبادی کے لحاظ سے  500,000 کے قریب ’گواہی ٹی وی‘ کے ناظرین ہیں،اور اس ترقیاتی قدم کی وجہ سے اس چینل کے ذریعے سے مزید کئی اور سینکڑوں روحوں تک خدا کے کلام کی آوازپہنچے گی۔ مزید انہوں نے بتایا کہ اس مسیحی چینل کو چلانے کیلئے انہوں نے نہایت محنت کی ۔
اس سے پہلے جب ’گواہی ٹی وی ‘ کی نشریات بند ہوئی تھیں تو اس وقت ریورنڈ ولیم نے کہا کہ ہم نشریات کو پورے ملک میں پھیلانے کے خواہشمند ہیں اور پُرامید ہیں کہ خداوند خدا ہماری مدد کریگا۔
Gawahi TV Christian Pakistani TV Channel's Satellite Frequency
Satellite Frequency For GAWAHI TV  
آج یقیناً گواہی ٹی وی‘ کیلئے ایک بہت بڑی کامیابی کی بات ہے۔ ماضی میں جب 24 نومبر2015 کواس چینل کے اختر کالونی کراچی میں موجود دفتر کونامعلوم افراد نے نظرِآتش کردیا اسکے باوجود آج دوبارہ اور سیٹلایٹ نشریات کے آغاز کی صورت میں انہوں نے بہت بڑی اور بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستانی مسیحی چینل گواہی ٹی وی کی سیٹلائٹ نشریات کا آغاز Reviewed by MeltyMag on 6/01/2016 10:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.