چِنيوٹ: مسیحیوں کے قبرستان پر مقامی افراد کا قبضہ
تفصیلات کیمطابق (آن لائن) صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے قریب واقع چناب نگر نامی ایک قصبے میں مسیحی قبرستان کی جگہ پر اس علاقے میں رہنے والے احمدیوں نے قبضہ کرلیا،جس پر مسیحی برادری نے علاقے میں احتجاج کیا جس کی وجہ سے مسیحی مزید مصیبت میں آگئے۔
اس علاقے کے احمدی جنہوں نے مسیحی قبرستان کی جگہ پر قبضہ کیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ بااثر عہدوں پر کام کررہے ہیں اور مسیحیوں کی جانب سے احتجاج پر انہوں نے کئی مسیحی ملازمین کو انکی نوکریوں سے نکلوا دیا ہے،اس علاقے میں 3سے 4ہزار کے قریب مسیحی افراد رہ رہے ہیں،لیکن بنیادی طور اکثریتی آبادی احمدیوں کی ہے۔ اس واقعے کے خلاف مسیحیوں کاالزاماََیہ بھی کہنا تھا کہ کچھ مقامی مسیحی لوگوں نے احمدیوں سے ہاتھ ملا کر انکا ساتھ دیا ہے اور انکو قبرستان کی جگہ پر قابض کیا ہے۔ مقامی مسیحوں کا صوبائی حکومت اوراعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لیا جائے اور قبرستان کی زمین احمدیوں کے قبضہ سے چھڑا کر مسیحیوں کو واپس سونپ دی جائے۔
چِنيوٹ: مسیحیوں کے قبرستان پر مقامی افراد کا قبضہ
Reviewed by MeltyMag
on
6/08/2016 10:50:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: