شام: مسیحیوں نے روذہ دار مسلمانوں کو سحروافطار پر کھانا پیش کرنا شروع کر دیا
شام کے مسیحیوں نے (آن لائن) رمضان کے مہینے میں روزہ دار مسلمانوں کو صبح شام کھانا دینا شروع کردیا۔ شام کے ایک شہر میں شامی مسیحیوں نے مسلمانوں کے روزہ کے مہینے رمضان میں سحروافتار کے اوقات میں روزہ دار مسلمانوں میں کھانا تقسیم کرنا شروع کردیا۔ مسلمان اپنی مذہبی تعلیمات کیمطابق رمضان کے اس مہینے میں روزے رکھتے ہیں۔
یہ بات مختلف مذاہب کے شہریوں کے درمیان یکجہتی اور ہم آہنگی کی ایک سادہ مثال ہے،شامی آرتھوڈاکس مسیحی صبح اور شام سحروافتار کے اوقات میں کھانا مہیاء کر رہے ہیں،سینٹ ایفرم کیتھریڈل میں ایک سنٹر بنایا گیا ہے جہاں مسلمانوں کو دن میں سحروافتار کے اوقات میں کھانا مہیاء کیا جاتا ہے اوریہ سنٹر رمضان کے آخر تک قائم رہے گا۔ اس سے پہلے گھرجا گھر میں ایسے یتیم بچے جنکی رہائشگاہ بمباری سے تباہ ہوگئی تھی انکو رہائش کی پیشکش بھی کی۔
شام: مسیحیوں نے روذہ دار مسلمانوں کو سحروافطار پر کھانا پیش کرنا شروع کر دیا
Reviewed by MeltyMag
on
6/12/2016 10:03:00 AM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: