گوجرانوالہ: توہینِ رسالت کیس سے 5 مسیحی بری،دو کو 6 سال قید
گوجرانوالہ کی ایک انسدادِ دہشتگردی عدالت میں توہینِ رسالت کیس میں گرفتار مسیحیوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے توہینِ رسالت کے الزام سے پانچ مسیحیوں کو بری کردیاہے۔گوجرانوالہ میں 20 جون بروز سوموار کو کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ان مسیحیوں کیخلاف لگائے گئے الزامات سے بے قصور قرار دیتے ہوئے کیس منسوخ کردیا۔ ان پانچ مسیحوں پر گزشتہ سال اگست کے دوران توہینِ رسالت کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
تاہم دو مسیحیوں کو عدالت نے توہینِ رسالت اور دہشتگردی کے الزام میں 6 سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔ پچھلے سال اگست کے مہینے میں 16 افراد جن میں مسلمان اور مسیحی شامل تھے کے خلاف گستاخانہ مواد کی اشاعت اور نمائش پر کیس درج کیا گیا اور انکے خلاف اور انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعات چارج شیٹ میں شامل کردی گئیں۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جج صاحبہ بشریٰ زمان نے شفقت گل، لطیف مسیح، یوناتن فضل گل، محسن شوکت اور ذولفقار نامی افراد کو رہا کردیا ہے جبکہ پادری آفتاب گل اور حجاج بن یوسف کو چھ سال کی قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
News Source: CIP
گوجرانوالہ: توہینِ رسالت کیس سے 5 مسیحی بری،دو کو 6 سال قید
Reviewed by MeltyMag
on
6/22/2016 03:42:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: