تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

چونیاں: مزدوری کا تقاضہ کرنے پر بھٹہ مالک نے مسیحی مزدور کا سر اور بھنویں مونڈ دیں

قصور(نوائے مسیحی) ندیم مسیح نامی مسیحی مزدور جو کہ بھٹہ پر مزدوری کرتا ہے، بھٹہ مالک سے اپنی اجرت کا تقاضہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا۔ بھٹہ مالک نے مسیحی مزدور کی بھنویں اور سر کے بال مونڈ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے علاقے ہرچوکی چونیاں میں ندیم مسیحی اینٹوں کے بھٹے ’حاجی موسیٰ برکس‘ پر گزشتہ سال سے مزدوری کر رہا تھا۔ گزشتہ دنوں میں اس نے کم اجرت دیئے جانے پر بھٹہ مالک سے جائز اجرت دینے کا تقاضہ کیا،اس علاقے میں 1000 اینٹ بنانے کی اجرت 962 روپے ہے جبکہ بھٹہ مالک ندیم مسیح کو صرف 800 دینا چاہتا تھا۔ ندیم مسیح نے کم اجرت لینے سے انکار کردیا جس پر بھٹہ کے مالک حاجی موسیٰ نے ٹھیکیدار امجد علی اور محمد لطیف کیساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ندیم کے سر، مونچھ اور بھنوؤں کے بال مونڈ دئیے اور سخت دھوپ میں پانچ گھنٹے ایک ٹانگ پر کھڑا رکھا۔ ندیم مسیح نے بتایا کہ اگر میں دوسرا پیر زمین پر رکھتا تو وہ مجھے ڈنڈوں سے مارتے۔
مسیحی مزدور نے مقامی تھانے میں ایف آئی آر کیلئے درخواست دینا چاہی تو بھٹہ مالک حاجی موسیٰ اور اسکے ساتھیوں نے ندیم مسیح کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ اگر تم نے ہمارے خلاف دائر کی درخواست واپس نہ لی تو ہم تم پر کسی لڑکی سے زیادتی کرنے کا کیس بنا کر تمہیں پھنسا دیں گے یا تمہیں جان سے مار دیں گے۔ تشدد کا شکار ہونیوالے مسیحی مزدور ندیم مسیح اور اسکے اہلِ خانہ و عزیزوں نے سٹی تھانہ چونیاں کے سامنے آکر احتجاج بھی کیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور اعلیٰ حکام سے انصاف دلانے کی اپیل کی۔
چونیاں: مزدوری کا تقاضہ کرنے پر بھٹہ مالک نے مسیحی مزدور کا سر اور بھنویں مونڈ دیں Reviewed by MeltyMag on 6/21/2016 07:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.