مریم آباد میں پولیس آپریشن,چادر و چاردیواری کا تقدس بری طرح پامال کیا گیا
مریم آباد (آگاہی نیوز) میں مقامی پولیس کی بھاری نفری نے مریم آباد میں واقع مسیحی بستی کو گھیر لیا اور متعدد مسیحیوں کو گرفتار کرلیا ہے،ڈی ایس پی صفدرآباد غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں علاقے کے تین تھانوں خانقاہ ڈوگراں،صفدرآباد اور مانوالہ کی پولیس موبائلوں نے علاقہ کے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے اور آپریشن کا آغاز کردیا۔
اس دوران کیلاش مسیح،عرفان مسیح،نبیل مسیح،باہر مسیح،ناصر مسیح،ندیم مسیح،اندریاس مسیح،جان مسیح، کیروبین مسیح،جانباز مسیح اور ایک شخض جس کی عرفیت طوطی بتائی جاتی ہے انکو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔علاقے کے مسیحیوں نے شکوہ کیا ہے کہ اس دوران چادر و چاردیواری کے تقدس کو بری طرح پامال کیا گیا،مسیحی عورتوں،بچوں اور بزرگوں سے درشت رویہ اپنایا گیا۔
پولیس نے اپنے روایتی انداز میں اس دوران گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور گالم گلوچ کیا،مسیحی نوجوانوں کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لے جایا گیا۔ کئی ایک نوجوانوں کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ نوجوانوں کو حراست میں لئے جانے کے دوران ان پرتشدد بھی کیا گیا۔ ڈی ایس پی غلام مرتضیٰ نے کسی قسم کی تفصیلات بیان کرنے سے گریز کیا ہے،ایس ایچ او خانقاہ ڈوگراں غلام مہدی نے بتایا کہ ان مسیحی افراد کو خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے امسال ماہ ستمبر میں یہاں ہرسال منعقد ہونے والی زیارت مقدسہ مریم کی موئثر سکیورٹی کی فراہمی کے سلسلے کیں ان افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اگر یہ لوگ بے قصور ہوئے تو انکو چھوڑ دیا جائے گا،ایس ایچ او نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مسیحیوں کو بے بنیاد اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے, ہم نے پورے گاؤں کے اردگرد علاقوں میں بھی تلاشی کا عمل مکمل کیا ہے۔ اس سرچ آپریشن کا مقصد یہاں زیارتِ مقدسہ مریم کی تقریبات کا پر امن انعقاد ہے۔
مریم آباد میں پولیس آپریشن,چادر و چاردیواری کا تقدس بری طرح پامال کیا گیا
Reviewed by MeltyMag
on
8/16/2016 01:56:00 AM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: