تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

مسیحی راہنما شہباز بھٹی کو خراجِ عقیدت پیش کرنیکی غرض سے تقریب کا انعقاد

مسیحی لیڈر شہباز بھٹی (شہید) کو 11 اگست کو مسیحیوں نے ایک تقریب میں خراج تحسین پیش کیا۔شہباز بھٹی نے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ،جنہیں اسی وجہ سے قتل کردیا گیا۔ تقریب میں شرکاء نے شہباز بھٹی کی اس یادگاری تقریب میں شرکین نے شہباز بھٹی کی بہادری اور جرأت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کا انعقاد پاکستان مینارٹی الائنس نے مینارٹی ڈے 2016 کو کیا۔ تقریب کا انعقاد ایمبیسڈر ہوٹل لاہور میں کیا گیا۔ عظیم راہنما کی بہادری کے اعزاز میں شرکاء نے شمعیں روشن بھی کیں۔ اس موقع پر پاکستان مینارٹی الائنس کی تیسری سالگرہ کی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پرمختلف عقائد کے لوگوں نے شرکت کی جنہوں نے ایک دوسرے کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور شہباز بھٹی کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شہباز بھٹی پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور تھے،جنہیں طالبان نے 2 مارچ 2011 کو اسلام آباد میں گولیاں مار کرقتل کردیا۔ شہباز بھٹی پاکستان میں توہینِ رسالت کے قوانین میں اصلاحات کا مطالبہ کے حامی تھے۔ اس کے ساتھ ہائی پروفائل توہینِ رسالت مدعا آسیہ بی بی کیلئے آواز اٹھائی تھی۔
مسیحی راہنما شہباز بھٹی کو خراجِ عقیدت پیش کرنیکی غرض سے تقریب کا انعقاد Reviewed by MeltyMag on 8/14/2016 11:29:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.