شمالی کوریا:تمام اشیاء جن پر صلیب یا مشابہت رکھنے والے نشان ہیں حکومت کیطرف سے ممنوع قرار
شمالی کوریا (آن لائن) کی لادین (بے دین) حکومت صلیب یا اس سے مشابہت رکھنے والے نشانات والی تمام مصنوعات پر پابندی لگادی ہے،ایسے نشانات والی تمام مصنوعات حکومت ضبط کررہی ہے۔ شمالی کوریا کے کسٹم افسران مارکیٹوں ،دکانوں اور گھروں میں ایسے نشانات والی اشیاء ملنے پر توڑ پھوڑ کرہے ہیں۔
ریڈیو فری ایشیاء کے مطابق ایک چینی-کورین تاجر نے بتایا کہ ہم چین سے درامد کرنے والی تمام مصنوعات یہ چیک کرکے لاتے تھے کہ ان مصنوعات پر کورین زبان میں کوئی حرف یا لیبل موجود نہیں،اب ہمیں درامدات کی دوبارہ چھان بین کرنی پڑے گی کہ اس پر صلیب یا اس سے ملتا جلتا کوئی نشان موجود تو نہیں۔ مزید اس تاجر نے بتایا کہ ایسی اشیاء جن میں خاص طور پر خواتین کے کپڑے،بالوں کی پنز،بالوں کی پونیاں اور مردوں کی ٹائیاں شامل ہیں اگر ان پر صلیب یا اس سے مشابہ نشان ہو تو ان مصنوعات کے ضبط ہونے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ چابی والی زنجیروںیا کان کی بالیوں پر بھی صلیب کے نشان یا اس سے مشابہ کوئی ڈیزائن ملا تو وہ بھی الگ کرلئیے جائیں گے۔
اسکے علاوہ وضاحت میں یہ بھی بتایا کہ شمالی کوریا کہ طالبعلموں کو یا ریاضیاتی کام کرنے والوں کو جمع کا نشان + بھی لکھنے سے ہوشیار رہنا ہوگا۔
شمالی کوریا:تمام اشیاء جن پر صلیب یا مشابہت رکھنے والے نشان ہیں حکومت کیطرف سے ممنوع قرار
Reviewed by MeltyMag
on
8/03/2016 11:21:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: