جناح سپورٹس کمپلیکس میں ملکی سلامتی و بقاء کیلئے ایک روزہ پریئرفیسٹول کا انعقاد
اسلام آباد جناح سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس میں ایک روزہ پریئر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ اس تقریب کا انعقاد ایٹرنل لائف منسٹریز نے کیا ہے،تقریب 11 اگست بروز جمعرات کو منعقد ہوگی جس میں پاسٹر انور فضل اس دعائیہ تقریب کی نمائندگی کریں گے۔
اس تقریب کی انتظامیہ میں پاسٹر شہباز مسیح سہوترا،پاسٹر سفیر اختر،پاسٹر سمسون سہیل،پاسٹرعارف بھٹی،زاہد انور،جمشید جیروم اور نیلسن جاوید شامل ہیں۔ تقریب کی ایڈمنسٹریشن ٹیم میں ڈاکٹر پرویز کامران،پاسٹر عامرسہیل،پاسٹر ناصر گل، ظفراقبال،البرٹ ڈیوڈ،یونس مسیح اور پاسٹرشوکت حیات شامل ہیں۔
ایٹرنل لائف منسٹریز کے سینیئر پاسٹر انور فضل نے تمام پاکستانی مسیحیوں کو اس پرئیر فیسٹیول میں شرکت اور پاکستان میں امن وامان اور خوشخالی کیلئے دعا کرنے کی دعوت دی ہے،جسکا انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں بھی ذکر کیا۔ پاسٹر انور فضل نے یہ بھی کہا کہ دوسروں تک اس تقریب میں شمولیت کا پیغام شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی اس پرئیر فیسٹیول میں شرکت کرسکیں۔ اگست 11کو نیشنل مینارٹی ڈے بھی ہے جو کہ سرکاری سطح پر منایا جائیگا۔
جناح سپورٹس کمپلیکس میں ملکی سلامتی و بقاء کیلئے ایک روزہ پریئرفیسٹول کا انعقاد
Reviewed by MeltyMag
on
8/10/2016 04:17:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: