تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

اقلیتوں نے سندھ بھر میں شراب کی دکانیں بند کرانے کا مقدمہ جیت لیا

پاکستان بشپ کونسل نے ایک سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ واضع کیا ہے کہ عدالت میں شراب کی دکانیں بند کروانے کا مقدمہ جیت لیا گیا ہے۔ یہ کیس عدالت میں پاکستان بشپ کونسل ، مقامی ہندو راہنماؤں اوردیگر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے درج کروایا تھا۔
 کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف سندھ نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ سندھ بھر میں شراب کی دکانیں فوری طور پر بند کردیں جائیں۔
پاکستان بشپ کونسل نے بیان دیا ہے کہ چیف جسٹس آف سندھ جسٹس سید علی شاہ کو شراب کے استعمال کے حوالے سے بائبل کی تعلیمات سے آگاہ کیا گیا،اسی حوالے سے دوسرے مذاہب کے شرکین نے بھی شراب سے متعلق اپنی مذہبی تعلیمات بتائیں جسے سننے کے بعد صوبہ سندھ میں شراب کی دکانیں بند کروانے کی ہدایات جاری کردیں گئیں۔
کیس کی سماعت کے بعد پاکستان بشپ کونسل اور دوسری شامل اقلیتوں کے ممبران جن میں بشپ خادم بھٹو، سردار ہیرا سنگھ خالصہ، سلیم مائیکل، ندیم شیخ، عاطم پراکاش چینانی شامل تھے انہوں نے میڈیا کو کیس کی سماعت سے متعلق بتایا۔
اقلیتوں نے سندھ بھر میں شراب کی دکانیں بند کرانے کا مقدمہ جیت لیا Reviewed by MeltyMag on 10/30/2016 02:29:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.