پروٹیسٹنٹ تحریک کے پانچ سو سال مکمل ہونے پر تقریبات
پاپائے اعظم فرانسس نے (آگاہی نیوز) پروٹیسٹنٹ تحریک کے ریفارمیشن ڈے کی خصوصی تقریبات میں شرکت کیلئے جنوبی سویڈن کے شہر مالمو پہنچے،ساری دنیا میں اگلے برس کو پروٹیسٹینٹ عقیدے کے مسیحیوں نے تحریک کی پانچ سویں سالگرہ کا سال قرار دیا ہے۔ مالمو پہنچنے پر پاپائے اعظم کا استقبال سویڈن کے وزیرِ اعظم نے کیا۔
یہ خاص تقریبات عالمگیر مسیحی اتحاد کی مظہر ہیں۔ پاپائے اعظم کے ساتھ لوتھرین ورلڈ فیڈریشن کے سربراہ بشپ منیب یونان بھی شریک تھے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اتحاد ان کوششوں کو تقویت پہنچائے گا جو عراق اور شام میں کیتھولک اور پروٹیسٹینٹ مسیحیوں کو محفوظ اور بچانے کیلئے مشترکہ طور پر کی جارہی ہے۔
پروٹیسٹنٹ تحریک کے پانچ سو سال مکمل ہونے پر تقریبات
Reviewed by MeltyMag
on
11/03/2016 12:37:00 AM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: