تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

سپریم کورٹ کے جج نے آسیہ بی بی کی درخواست سننے سے معذرت کرلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمان نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی درخواست سننے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔
 سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی ملزمہ آسیہ بی بی کی اپیل کی سماعت کی، سماعت کے آغازپربنچ میں شامل جسٹس اقبال حمیدالرحمان نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سلمان تاثیرسے متعلق کیس کی سماعت کی تھی اس لئے وہ آسیہ بی بی کی درخواست کی سماعت کرنے والے بنچ کا حصہ نہیں بن سکتے۔ بنچ نے کیس واپس چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجواتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جسٹس اقبال حمید الرحمان سلمان تاثیرقتل کیس کی سماعت کر چکے ہیں، چیف جسٹس پاکستان کیس کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیں گے۔ آئندہ ایسے بینچ میں کیس مقرر کیا جائے گا جس میں جسٹس اقبال حمید الرحمان نہ ہوں، کیس کی سماعت کے لیے نئی تاریخ کا تعین بھی بنچ کی تشکیل کے بعد ہوگا۔ واضح رہے کہ آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی، جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی، سپریم کورٹ نے 22جولائی 2015 کو آسیہ بی بی کی اپیل ابتدائی سماعت کے لئے منظور کی تھی۔ 

سپریم کورٹ کے جج نے آسیہ بی بی کی درخواست سننے سے معذرت کرلی Reviewed by MeltyMag on 10/13/2016 03:02:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.