تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

امریکی جوڑے نے شامی مہاجرین کے بچوں کو پڑھانے کیلئے سب چھوڑ دیا

لبنان میں ایک امریکی جوڑے نے شامی مہاجرین کے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے اپنا سب کچھ ترک کردیا ہے۔ مشرقی لبنان میں ایک چھوٹی سی درسگاہ بنائی گئی ہے،یہ امریکی جوڑا اس سے قبل ٹیکساس میں مقیم تھا۔ قریب پانچ مہینے پہلے ہی یہ لبنان میں آئے اور شامی مہاجرین بچوں کیلئے سکول بنایا۔ اس سکول کا نام ’ہاؤس آف لوو‘ یعنی محبت
 کا گھر رکھا گیا ہے۔
تفصیلات میں امریکی جوڑے نے بتایا کہ ہم اپنا سب کچھ چھوڑ آئے ہیں،جو تھا وہ سب بیچ دیا۔ ہمارے پاس ایک10x12کا ایک کمرہ ہے جس میں ہمارے گھر والوں کی تصاویر ہیں ،بس اس وقت ہمارے پاس یہی کچھ ہے۔ہم نے امریکہ میں اس سکول کی تعمیر کیلئے چندہ اکٹھا کیا۔امریکی جوڑے کا کہنا تھا کہ یہ خدا ہی کی طرف سے ممکن ہوا۔ تمام دنیا میں بچے صرف پیار چاہتے ہیں، وہ بس توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہی سب ہم اس سکول ’ہاؤس آف لوو‘ میں کرتے ہیں۔ بیقہ کے قریب بنائے گئے رفیوجی کیمپ میں موجود مہاجرین کے بچے اکثریتی تعداد میں اس سکول آتے ہیں۔
امریکی جوڑے نے شامی مہاجرین کے بچوں کو پڑھانے کیلئے سب چھوڑ دیا Reviewed by MeltyMag on 10/02/2016 01:29:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.