تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

پیمرا کی جانب سے 11 پاکستانی مسیحی چینلز کی نشریات روکنے کا نوٹس

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 11 مسیحی ٹی وی چینلز کی نشریات روکنے کا نوٹس جاری کیا ہے،نوٹس میں متعلقہ حکام کو جلد از جلد ایکشن لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ رپورٹ کیا گیا ہے کہ درج ذیل غیر قانونی اور غیر لائسسنس یافتہ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو کیبل ٹی وی نیٹ ورکس کی ذریعے ملک بھر میں نشر کیا جا رہا ہے۔
پیمرا کی جانب سے 11 مسیحی ٹی وی چینلز جن کا ذکر اس لسٹ میں کیا گیا ہے ان میں آئزک ٹی وی، گواہی ٹی وی، گاڈ بلیس ٹی وی، برکت ٹی وی، پریز ٹی وی، زندگی ٹی وی، شائن ٹی وی، جیزز ٹی وی، ہیلنگ ٹی وی، خوشخبری ٹی وی اور کیتھولک ٹی وی شامل ہیں۔ پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان ٹی وی چینلز کی غیرقانونی نشریات کیبل ٹی وی سے فوری طور پر ہٹا دی جائیں۔
پیمرا کی جانب سے 11 پاکستانی مسیحی چینلز کی نشریات روکنے کا نوٹس Reviewed by MeltyMag on 10/08/2016 02:31:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.