وفاقی وزیر کامران مائیکل کا ریلوے کیرج فیکٹری میں کرسمس ٹرین کی تیاری کا معائنہ
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے اسلام آباد ریلوے کیرج فیکٹری کا دورہ کیاجہاں انہوں نے کرسمس کے موقع پر چلائی جانے والی خصوصی کرسمس ٹرین کی تیاری کا معائنہ کیا۔ یہ ٹرین کرسمس کے موقع پر 22 دسمبر سے اپنی سروس کا آغاز کرے گی،یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہونے جارہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے خصوصی کرسمس ٹرین چلائی جائے گی۔
حکومتِ پاکستان اس خصوصی کرسمس ٹرین کا افتتاح کرنے کیلئے تیار ہے اور یہ ٹرین کرسمس کے موقع پر اپنی سروس کا آغاز کرے گی،ٹرین کا افتتاح 22 دسمبر بروز جمعرات کو کیا جائے گا۔ ٹرین کا مقصد کرسمس پر مسیحی برادری کو ملک بھر میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ ٹرین کا افتتاح مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر کیا جائے گا،اس خصوصی ٹرین کے سارے اخراجات انسانی حقوق کی وزارت برداشت کرے گی۔
اس کرسمس ٹرین کا افتتاح وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کریں گے۔ افتتاح کے بعد یہ خصوصی کرسمس ٹرین پشاور سے کراچی تک پورے ملک کے بڑے شہروں سے ہوتے ہوئے سفر کا آغاز کرے گی۔ دسمبر 31 کو یہ کرسمس ٹرین کراچی پہنچے گی۔
پاکستان کیرج فیکٹری اسلام آباد کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد یوسف نے بتایا کہ وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ کرسمس ٹرین کو آزادی ٹرین کی طرز پر سجایا جائے جو کہ جس کا افتتاح جشنِ آزادی کے دن پر کیا گیا۔
وفاقی وزیر کامران مائیکل کا ریلوے کیرج فیکٹری میں کرسمس ٹرین کی تیاری کا معائنہ
Reviewed by MeltyMag
on
12/21/2016 12:35:00 AM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: