حافظ آباد میں ایک روزہ کرسمس فیسٹیول کا انعقاد
دسمبر کا مہینہ آتے ہی دنیا بھر میں کرسمس کی تقاریب کا آغاز ہوجاتا ہے،جہاں پوری دنیا میں اس خوبصورت تہوار کو پوری دھوم دھام اور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے وہی پاکستانی مسیحی بھی اس عظیم تہوار کو بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔
پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں شائن کرسچین انٹرنیشنل ایسوسی ایشن اور حافظ آباد ڈرامٹک کلب نے مل کر ایک روزہ کرسمس فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے،جس میں مسیحی خاکے،ڈرامے ،ٹیبلو اور گیت پیش کیئے جائیں گے،حافظ آباد میں یہ دوسرا سالانہ کرسمس فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں مقامی مسیحی برادری کے بچے اور بڑے مل کر سالانہ اس فیسٹیول میں پرفارم کرتے ہیں۔ اس کرسمس فیسٹیول میں مسیحی میڈیا حافظ آباد ڈرامٹک کلب کیساتھ میڈیا پارٹنر کاکردار ادا کررہا ہے۔
حافظ آباد میں ایک روزہ کرسمس فیسٹیول کا انعقاد
Reviewed by MeltyMag
on
12/18/2016 02:25:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: