تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

پنجاب حکومت کیطرف سے کئی شہروں میں کرسمس بازار لگائے جانے کا اعلان

پنجاب گورنمنٹ کی نے اس سال کرسمس کے موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی کرسمس بازار لگانے کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد مسیحی برادری کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی اشیاء رعایتی قیمتوں پر خرید سکیں۔ بازار 22 دسمبر تک لاہور،فیصل آباد، راولپنڈی ،سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں لگادیئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہرسندھو نے لاہور میں منعقد ایک میٹنگ کے دوران کرسمس بازار لگائے جانے کا اعلان کیا،انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر سہولیات فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ خلیل طاہر سندھو کا مزید کہنا تھا کہ ان بازاروں میں معیاری اشیاء مہیاء کی جائیں گی جو کہ رعایتی قیمتوں پر فراہم کی جائیں گی،اس موقع پر انکا یہ بھی کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرسمس بازاروں کی فول پروف سکیورٹی کا انتظام بھی یقینی بنایا جائے۔
پنجاب حکومت کیطرف سے کئی شہروں میں کرسمس بازار لگائے جانے کا اعلان Reviewed by MeltyMag on 12/15/2016 03:09:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.