تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

مردان کینٹ بورڈ کے مسیحیوں کو جبری گھروں سے بے گھر کردیا گیا

اٹک (نوائے مسیحی) مردان کینٹ بورڈ کے مسیحیوں کو گھروں سے بے گھر کردیا گیا ہے،کینٹ بورڈ کیطرف سے پہلا نوٹس جاری ہوا کہ مکانات زلزلہ کے باعث کمزور ہوگئے ہیں اور گرنے کا خطرہ ہے فوری طور پر خالی کردیئے جائیں۔ جبکہ دسرے نوٹس میں کہا گیا کہ گھروں کے کرایہ جات باقی ہیں لہٰذا کرایہ ادا کیا جائے یا گھر خالی کردیئے جائیں۔
یہاں رہنے والے مسلمان آبادی کے گھروں کے بقایا جات قریب تین سے چار لاکھ کی رقم کے درمیان ہیں جبکہ مسیحیوں کے گھروں کے بقایا جاتے دس سے بارہ ہزار روپے بنے۔ باقی آبادی نے اپنا مسئلہ حل کرلیا لیکن جب مسیحیوں نے اپنے گھروں کے کرایہ کے بقایا جات دیئے تو رقم وصول کرنے سے انکار کردیا گیا۔ یہاں پر مقیم مسیحی برادری کے گھروں کی تعداد قریب پندرہ ہے لیکن ان کی منت سماجت بالکل نہیں سنی گئی ،کچھ گھروں کو بنا نوٹس کے زبردستی پولیس کے مدد سے خالی کرایا گیا اور سامان باہر لاکر رکھ دیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکی دے کر چلے گئے,ابھی بھی بے گھر ہوئے مسیحیوں کو ڈرایا جا رہا ہے۔
مردان کینٹ بورڈ کے مسیحیوں کو جبری گھروں سے بے گھر کردیا گیا Reviewed by MeltyMag on 11/29/2016 02:58:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.