تازہ ترین

‏مسیحی خبریں
MasihiMedia

لبنان میں گرجا گھر کا ٹاور اور مسجد کے مینار ایک ساتھ چمک اٹھے

بیروت (اُردو پوائنٹ) لبنان میں طویل عرصے تک مذہبی اور فرقہ وارانہ خانہ جنگی کے بعد وہاں کی مسلمان اور مسیحی برادری نے مل جل کر زندگی گذارنے کا منفرد سفر شروع کیا ہے۔ اس کی تازہ مثال وسطی بیروت میں اس وقت دیکھی گئی جب سینٹ جارج کیتھڈرل چرچ کے ٹاور پر لگی گھنٹیوں پر روشنیاں اس وقت روشن ہوگئیں جب گرجا گھر کے قریب ہی واقع مسجد کے مینارں سے برقی قمقے روشن ہوئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان میں مذہبی ہم آہنگی کی یہ کوشش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں سیاسی افراتفری کا شکار ہے۔
وسطی بیروت کی جس شاہراہ پر جارج سینٹ کھیتڈرل چرچ واقع ہے اس کے اطراف میں طویل عرصے تک مذہبی نوعیت کی طویل لڑائیاں ہوتی رہیں جہاں پر خانہ جنگی کے بدترین مظاہر دیکھے گئے,جارج سینٹ کیتھڈرل چرج کی تاریخ 15 ویں صدی عیسوی سے شروع ہوتی ہے۔ اس چرچ کا مرکزی ٹاور چند گز کے فاصلے پر واقع جامع مسجد کے چاروں میناروں کی اونچائی کے برابر ہے۔ یہ مسجد آج سے دس سال قبل گرجا گھر کے قریب قومی یکجہتی کے لیے قائم کی گئی تھی تاکہ لبنان کے مسیحی اور مسلمان باہم مل جل کر رہ سکیں
لبنان میں گرجا گھر کا ٹاور اور مسجد کے مینار ایک ساتھ چمک اٹھے Reviewed by MeltyMag on 11/26/2016 02:30:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

مسیحی میڈیا بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کا ذمہ دار نہیں جملہ حقوق کی بغیر اجازت اشاعت ممنوع ہے، © 2016-17
Designed and Managed By www.JoshuaJoshi.com

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.