پوپ فرانسس کا مسیحیوں کی سکیورٹی بڑھانے کیلئے پاکستانی حکومت پرزور
لاہور (آن لائن ) کے گلشن اقبال پارک میں دہشگردوں کیطرف سے بھیانک حملہ کے بعد پوپ فرانسس نے پاکستا ن کے مسیحیوں اور دیگر اقلیتوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پاکستا ن کی حکومت پر زور دیا ہے ۔ دہشت گردوں کے جس گروہ کی جانب سے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے انکا کہنا تھا کہ انہوں نے جان بوجھ کر مسیحیوں کو نشانہ بنایاہے ۔
پوپ فرانسس نے اس سے پہلے ایسٹر کے دن گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونیوالے اس خود کش دھماکے کی مذمت بھی کی تھی, پوپ صاحب نے بالخصوص مسلم اکثریت والے ممالک میں رہنے والے مذہبی اقلیت کے لوگوں کیلئے تحفظ پر دباؤ دیا۔
ایسٹر کے روز سینٹ پیٹر اسکوائر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا :
’’ ایسٹر کے دن کومعصوم لوگوں کے قتلِ عام نے جن میں مسیحی خاندانو ں کے بچے اور خواتین اکثریتی لحاظ سے شامل تھے اس دن کو خون آلود کردیا جبکہ بہت سے لوگ خاص کر مسیحی وہا ں ایسٹر کی چٹھی اور خوشیاں منا نے کیلئے اکٹھے تھے ‘‘۔
پوپ فرانسس کا مسیحیوں کی سکیورٹی بڑھانے کیلئے پاکستانی حکومت پرزور
Reviewed by MeltyMag
on
4/06/2016 09:44:00 PM
Rating: