اورنج ٹرین منصوبے کی زد میں آنے والے چرچز کو بچانے کے لئے مسیحی سڑکوں پر
لاہور (آن لائن )اورنج میٹرو ٹرین منصوبے کے خلاف اتوار کے روز مسیحی برادری نے احتجاج کیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسیحی اور نج لائن ٹرین منصوبے کی زد میں آنیوالے گرجا گھروں کو بچانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ۔
لاہور کے سینٹ اینڈریو , نو لکھا چرچ , سینٹ پال چرچ اور
کیتھیڈ رل چرچ اورنج لائن ٹر ین منصوبے کی زد میں آنے کے خلاف مسیحی برادری نے علامتی احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کا روٹ تبدیل کرنے کامطالبہ کیا ۔
کیتھیڈ رل چرچ لاہور کے ڈین پادری شاہد معراج دین نے کہا کہ اپنی مذہبی عبادت گاہ کے مقام پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کا پمپنگ سٹیشن بنانے کی اجازت ہر گز نہ دیں گے ۔ ڈاکٹر مجید ایبل نے کہا کہ ترقیاتی کام ضرور کروائے جائیں لیکن اس میں ان کے تحفظات کا بھی خیال رکھا جائے ۔
مظا ہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کی مسماری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
اورنج ٹرین منصوبے کی زد میں آنے والے چرچز کو بچانے کے لئے مسیحی سڑکوں پر
Reviewed by MeltyMag
on
4/19/2016 03:46:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: