سویڈن : چرچ اور مسجد پناہ گزین مہاجرین کی مدد کے لئے متحد
Read in English Sweden: Church and Mosque unite to help the refugees.
جیسا کہ مہاجرین یورپ میں داخل کئے جا رہے ہیں, اس موقع پر سویڈن کے باشندوں نے اپنی سخاوت دکھاتے ہوئے خود کو پیش پیش کیا اور ان تباہ حال مہاجرین کیلئے رقم عطیہ کی ہے ,وہیں ایک گرجا گھر اور مسجد نے پناہ گزینوں کی رہائش کیلئے پیسہ جمع کرنے کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
اس منصوبے میں سٹاکہوم شہر میں واقع کیٹیرینا چرچ اور قریبی مسجد شامل ہے۔ اس موقع پر اسلامک رلیف چیریٹی سویڈن کے سیکرٹری جنرل عبداللہ صالح کا کہنا تھا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ ایک چرچ اور مسجد کے تعاون سے یہ کام ہونے جارہا ہے ۔ عبداللہ صالح چرچ کیساتھ اس مشترکہ منصوبے میں کام کرتے ہوئے مسجد کی جانب سے نمائندگی کر رہے ہیں۔
ابتدائی مرحلہ میں یہ منصوبہ بندی کی گئی کہ مہاجرین کھانے اور ہاتھ منہ دھونے کیلئے مسجد میں آئیں گے اور آرام کیلئے چرچ میں جائیں گے , یہ منصوبہ بہت اچھی طرح کامیاب ہوا ۔ (آن لائن) 27 سال کا ایک مہاجر ایسے ہی ایک مہاجرین میں سے ہے جو کہ عراق سے آیا تھا اور اسے چرچ میں بستر مہیا کیا گیا۔
سویڈن : چرچ اور مسجد پناہ گزین مہاجرین کی مدد کے لئے متحد
Reviewed by MeltyMag
on
4/14/2016 11:16:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: