چین: گرجا گھروں پرسےصلیبیں ہٹانےکیخلاف احتجاج, درجنوں مسیحی زخمی
Read in English China: Dozens of Christians injured while protesting demolishing of crosses from churches.
چین (آن لائن) کے صوبے زہ جیانگ میں کئی مسیحی لوگ گھرجا گھروں پر سے صلیبیں ہٹانے کے عمل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے زخمی ہوگئے ۔ شائع ہونیوالی خبروں کے مطابق احتجاج کرنے والے مسیحیوں کو پولیس نے مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایاتھا, جس کے نتیجے میں احتجاج میں شامل لوگ زخمی ہو ئے۔یہ واقع تب پیش آیا جب شینگین چرچ کی چھت پر سے صلیب اتاری جارہی تھی۔
اس موقع پر پولیس اور چرچ کے اراکین کے آمنے سامنے کے دوران چرچ کی ایک خاتون رکن زخمی ہو گئی جسے بعد میں ہسپتال لے جایا گیا۔ گرجا گھروں کی چھتوں پر سے صلیب اتارنے کا یہ عمل کافی دیر سے جاری ہے اور اس چرچ سے پہلے چین کے کئی دوسرے گرجا گھروں کی چھتوں پر سے صلیب اتاری جا چکی ہے۔
صلیب ہٹانے کے عمل کی شروعات سے اب تک وینظوہ حکام نے 2000کے قریب گرجا گھروں کی صلیبیں ہٹا دی ہیں ۔دوسری جانب انسانی حقوق کے حوالے سے کا م کرنے والے گروہوں کی طرف سے یہ کہنا ہے تھاکہ یہ اقدامات مسیحیت اور مذہبی آزادی کو محدودکرنے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔
چین: گرجا گھروں پرسےصلیبیں ہٹانےکیخلاف احتجاج, درجنوں مسیحی زخمی
Reviewed by MeltyMag
on
4/17/2016 07:52:00 PM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: