سندھ کا تعلیمی نصاب میں اقلیتی طلباء کیلیئے خاص کتاب شامل کرنیکا فیصلہ
Read Minority students to study 'ethics' instead of Islamic studies in Sindh, Pakistan
سندھ ٹیکسٹ بورڈ کے چیئر مین سیدذاکرعلی شاہ نے اعلا ن کیا ہے کہ اقلیتی طلباء کیلئے گورنمنٹ سکولوں کے نصاب میں اخلاقیات کی خصوصی کتاب یکم اپریل 2016سے شامل کی جائے گی ۔ پہلے مرحلہ میں اخلاقیات کی یہ خصوصی کتاب سندھ بھر کے تمام پبلک سکولوں میں ساتویں جماعت اور اس سے آگے کی جماعتوں کے اقلیتی طلباء اپنے نصاب میں شامل کر سکیں گے۔
پچھلے سال سندھ حکومت نے آٹھویں اور دسویں جماعت تک کے تعلیمی نصاب میں قائدِ اعظمؒ کی 11اگست 1947کی تقریر بھی شامل کرنیکا اعلان کیا تھا جو کہ مذہبی رواداری کا درس دیتی ہے ۔ بابائے قوم قائدِ اعظم ؒ نے اس 11اگست کی مشہور تقریر میں تمام اقلیتوں کو برابر ی کے حقوق اورمکمل مذہبی آزادی دینے کی واضح طور پر بات کی تھی۔
مریم عارف جو کہ قائداعظم ؒ لاء کالج میں سٹریٹ لا ء کلینک کی سربراہیں انہوں نے کہا کہ’’ اگر مسلمان طلباء کو یہ حق حاصل ہے کہ اسلامیات پڑھیں تو پھر غیر مسلم طلباء و طالبات کو بھی حق حاصل ہے کہ اپنے مذہب سے متعلقہ مضمون پڑھیں‘‘۔ مزید انہوں نے آئین کے آرٹیکل 22کی دفعہ 1کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کاقانونی فریضہ ہے کہ ’غیر مسلم طلباء اپنے مذہبی عقائد کیمطابق مذہبی ہدایات /تعلیمات حاصل کریں‘۔
This News Post is translated in URDU from an English Language Source.Translated in Urdu by +Joshua Joshi
سندھ کا تعلیمی نصاب میں اقلیتی طلباء کیلیئے خاص کتاب شامل کرنیکا فیصلہ
Reviewed by MeltyMag
on
4/04/2016 02:29:00 PM
Rating: