برلن: پاکستانی مسیحی قانون ساز کا پاکستانی مسیحیوں کے موجودہ حالات پر خطاب
پاکستانی مسیحی رکن اسمبلی آسیہ ناصر مذہب کی آزادی کے لئے ارکان پارلیمنٹ کے بین الاقوامی پینل کی سالانہ کانفرنس میں مسیحی ظلم وستم کے خلاف بول اٹھیں۔
یہ کانفرنس 14 ستمبر، 2016 کو برلن میں منعقد کی گئی، رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے پاکستانی مسیحیوں کے موجودہ حالات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک متنوع ملک ہے،پاکستان میں 95 فیصد مسلمانوں کے علاوہ دیگر اقلیتیں بھی آباد ہیں،انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے مسیحیوں کے بارے میں بات کرنا چاہوں گی۔ میرے اپنے آباؤ اجداد ،باپ دادا نے بھی اس ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں۔
ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں پاکستان کے حالات کو سمجھنے کی ضرورت ہے. تین دہائیوں سے پاکستان ایک جنگ جیسی صورت حال میں ہے. مجھے کہنا ہے کہ پاکستان خوفناک وقت سے گزر رہا ہے. ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرتے رہے ہیں, 60000 سے زائد معصوم افراد دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں ہم نےاپنے بنیادی ڈھانچے کو کھو دیا ہے، انہوں نے وضاحت کی: ہمارا معاشرہ اپنے سماجی تانے بانے کو کھو چکا ہے، پاکستان میں اقلیتیں انتہا پسندی کا نشانہ بنتی رہی ہیں
پاکستان میں میں مذ ہبی انتہا پسندی عر وج پر ہے پاکستان تفرقہ ورانہ ذہنیت مذہبی اقلیتوں کے مسائل پیدا کررہی ہے اقلیتیوں کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں میری تیسری مدت میرے لوگوں کی حمایت کی وجہ سے ہے حالانکہ میری وابستگی اسلامی جماعت سے ہے
برلن: پاکستانی مسیحی قانون ساز کا پاکستانی مسیحیوں کے موجودہ حالات پر خطاب
Reviewed by MeltyMag
on
9/16/2016 01:43:00 AM
Rating:
کوئی تبصرے نہیں: